آئی ایم ایف

پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری آئی، نئے پروگرام پر بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ آئی ایم ایف

اسلام آباد (پاک صحافت) آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری آئی، نئے پروگرام پر بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر جولی کوزیک نے کہا ہے کہ 19 مارچ کو آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوا، معاہدے کے تحت پاکستان کو کُل تین ارب ڈالر کی ادائیگی ہوگی توقع ہے رواں ماہ کے آخر میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ ہوگی۔

کوزیک کا مزید کہنا تھا کہ نئی حکومت کی معاشی اصلاحات سےمتعلق کوششوں کو سراہتے ہیں، پہلے جائزے کے بعد پاکستان کی اقتصادی اور مالیاتی صورتحال میں بہتری آئی ہے پاکستان کے ساتھ آئندہ مہینوں میں نئے پروگرام پربات کرنےکوتیارہیں۔

آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا موجودہ سٹینڈ بائی ارینجمنٹ اپریل میں ختم ہو رہا ہے جس کے بعد پاکستان آئی ایم ایف سے ایک طویل المدت معاہدے کی کوشش کر رہا ہے۔ نئے پروگرام کے تحت پاکستان ائی ایم ایف سے چھ ارب ڈالر حاصل کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے