متحدہ اپوزیشن

منی بجٹ عمران نیازی کا بڑا یوٹرن اور ملک کیلئے تباہی کا نسخہ ہے۔ متحدہ اپوزیشن

اسلام آباد (پاک صحافت) متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ منی بجٹ عمران نیازی حکومت کا ایک اور یوٹرن اور ملک کے لئے تباہی کا نسخہ ہے جس کا راستہ ہر حال میں روکا جائے گا تاکہ ملک تباہی سے بچ جائے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں اپوزیشن چیمبر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں منی بجٹ اور اس سے منسلکہ حکومتی بلوں کا راستہ روکنے کے لیے اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا اور مشاورت سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اجلاس میں منی بجٹ اور اس سے منسلکہ بلوں کے پیش ہونے کے موقع پر متحدہ اپوزیشن کے ارکان کی حاضری یقینی بنانے کے پہلو کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن اجلاس میں قرار دیا گیا کہ منی بجٹ عمران نیازی حکومت کا ایک اور بڑا یوٹرن اور ملک کے لئے تباہی کا نسخہ ہے اور عمران نیازی نے معاشی خودمختاری کا سودا کر دیا ہے جبکہ اس منی بجٹ کے نتیجے میں عوام پر مہنگائی کا نیا عذاب مسلط ہو جائے گا جو پہلے ہی تاریخ کی بدترین مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے نتیجے میں ایک ایک نوالے کو محتاج ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے