نیئربخاری

چیئرمین سینیٹ غیرقانونی طریقے سے منتخب شدہ ہیں۔ نیئربخاری

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ موجودہ چیئرمین سینیٹ کو غیرقانونی طریقے سے منتخب کروایا گیا ہے۔ جو ہماری جماعت کے لئے کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ موجودہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا انتخاب غیرقانونی طریقے سے ہوا ہے۔ یوسف رضا گیلانی کے ووٹوں کو بلاوجہ مسترد کیا گیا ہے جس کی کوئی دلیل نہیں ہے۔

نیئر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت ہے لیکن یوسف رضا گیلانی کے سات ووٹ مسترد ہونے سے رزلٹ متاثر ہوا۔ ہم نے ہائیکورٹ میں الیکشن کے نتائج اور چیئرمین سینیٹ کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہے۔ امید ہے عدالت سے ہمیں انصاف مل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے