مولانا عبدالغفور حیدری

عمران خان 10 لاکھ نہ لائیں، 172 نمبرز پورے کریں۔ مولانا عبدالغفور حیدری

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ عمران خان اسلام آباد میں دس لاکھ افراد جمع کرنے کے بجائے اگر ہمت ہے تو ایوان میں 172 افراد پورے کریں۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے ایک کروڑ نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا وعدہ کیا، پی ٹی آئی نے سڑکوں کا جال بچھانے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، اگر یہ مزید رہیں تو ملازمین کو دینے کیلئے پیسے بھی نہیں ہوں گے۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش ہوچکی ہے، بلدیاتی الیکشن کے نتائج نے ثابت کیا کہ عوام کس کے ساتھ ہے۔ پاکستان کے عوام کو طاقتور بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اکثریت کھو چکے ہیں، معاملات عمران خان کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں۔ کارکن تیار رہیں جب اسلام آباد بلایا جائے تو فوری پہنچ جائیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے