بلاول بھٹو

اسلامی ممالک سے بڑھ کر دنیا میں کوئی بڑی طاقت نہیں۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جب افریقہ سے برصغیر تک تمام مسلمان متحد ہوجائیں تو اسلامی ممالک سے بڑھ کر دنیا میں کوئی بڑی طاقت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے جاری کردہ پیغام میں پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں کو عیدالضحیٰ کی مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشیوں کا یہ تہوار امت مسلمہ کو ایک لڑی میں پروتا ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ ہمیں یاد دلاتی ہے کہ عظیم مقاصد کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی دینے سے گریز نہ کرنے کا عزم و حوصلہ کامیابی و کامرانی کی راہیں ہموار کرتا ہے تاہم کوئی بھی قوم اور معاشرہ ایثار و قربانی کے جذبے کے بغیر اخلاقی سربلندی حاصل نہیں کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کے لیے ہمیں اپنے تمام تر ذاتی و گروہی مفادات، ترجیحات اور انا کو پس پشت رکھنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے