ایف بی آر میں تبادلوں پر بہت شور مچا ہے، پوسٹنگ ٹرانسفر میرٹ پر کی جا رہی ہے، وفاقی وزرا

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں تبادلوں پر بہت شور مچا ہے، پوسٹنگ ٹرانسفر میرٹ پر کی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ اور عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اس ساری کارروائی میں مقصد کسی کو کرپٹ ثابت کرنا نہیں۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے ایف بی آر میں اصلاحات کا بیڑا اٹھایا۔ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور انوائسنگ کے مسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2700 ارب روپے سے زائد ٹیکس کیسز عدالتوں میں زیرِ التوا ہیں، عدالتوں میں زیر التوا ٹیکس سے متعلق کیسوں کے فوری فیصلے ہونے چاہئیں۔

واضح رہے کہ اعظم نذیر کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے ٹیکس ٹربیونل سے متعلق پہلا قانون پاس کیا ہے، قانون کے تحت 2 کروڑ والے معاملے کمشنر کے پاس جائیں گے، دو کروڑ روپے سے اوپر کے معاملات ٹربیونل میں جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے