فلسطین

صیہونی فوجیوں کا مسجدالاقصی میں فلسطینی نمازیوں پر حملہ

(پاک صحافت) جمعۃ الوداع کے موقع پر صیہونی فوجیوں نے مسجدالاقصی میں فلسطینی نمازیوں پر حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو مسجد اقصی میں نماز فجر کے بعد متعدد فلسطینیوں نے اس مقدس مقام اور غزہ کی پٹی کی حمایت میں مارچ کیا۔ صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ان افراد پر حملہ کیا اور ان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت نے متعدد ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے ان نمازیوں پر آنسو گیس کے گولے داغے۔ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی سے آٹھ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

یاد رہے کہ فلسطین کے قومی اور اسلامی دھارے نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اسلامی اور عرب امہ اور دنیا کے تمام آزاد لوگوں کو یوم قدس اور جمعہ الوداع کے مظاہروں میں وسیع پیمانے پر شرکت کی دعوت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صہیونی رہنما

ہیگ کی عدالت میں کس صہیونی رہنما کیخلاف مقدمہ چلایا جائے گا؟

(پاک صحافت) عبرانی زبان کے ایک میڈیا نے کہا ہے کہ اسرائیل ہیگ کی بین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے