ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کو افغانستان میں دستیاب جدید ہتھیاروں پر تشویش ہے، دفترِ خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو افغانستان میں دستیاب جدید ہتھیاروں پر تشویش ہے۔ اُنہوں نے کہا ان ہتھیاروں سے پاکستان اور اس کے سیکیورٹی اداروں پر حملے کیے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے یہ جدید ہتھیار دہشتگردوں کے ہاتھ لگ گئے ہیں۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد امن کی سرحد ہونی چاہیئے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ چترال کی صورتحال پر افغان حکام سے اپنی تشویش کا اظہارکیا ہے اور اس معاملے پر عبوری افغان حکومت سے مذاکرات بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ اگر پاکستان کی طرف سے سرحد بند کی گئی ہے تو اسکی وجہ سیکیورٹی کی سنگین صورتحال ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے سیکیورٹی ادارے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ چترال کی صورتحال پر ہوم ڈپارٹمنٹ اور متعلقہ ادارے تفصیل دے سکتے ہیں۔ اُنہوں نے روس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان اہم تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان متعدد وفود کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے