عمران خان کی توشہ خانہ کیس کا ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد ہائی کورٹ کے بعد سپریم کورٹ نے بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس کا ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس میں کہا ہے کہ توشہ خانے کا ٹرائل تو حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے قرار دیا کہ عدالت ٹرائل کورٹ کے معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ہائی کورٹ میں اختیارِ سماعت اور توشہ خانہ کیس ٹرانسفر کی درخواستیں زیرِ سماعت ہیں۔ جسٹس آفریدی نے خواجہ حارث سے کہا کہ ہائی کورٹ سے کہتے ہیں کہ وہ آپ کی زیرِ التواء درخواستوں کو اکٹھا سُن لے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے