حادثے کا شکار ہونیوالے سابق صوبائی وزیر شوکت لالیکا انتقال کر گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والے سابق صوبائی وزیر اور بہاولنگر سے تحریکِ انصاف کے رہنما میاں شوکت علی لالیکا انتقال کر گئے۔ خیال رہے کہ میاں شوکت لالیکا لاہور کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے جبکہ ان کی اہلیہ جاں بحق ہو گئی تھیں۔ ان کی کار اسلام آباد جاتے ہوئے کوٹ مومن کے مقام پر ٹریلر سے ٹکرا گئی تھی۔

واضح رہے کہ میاں شوکت لالیکا لاہور کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق میاں شوکت کی کار کا ڈرائیور دورانِ ڈرائیونگ سو گیا تھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے