رانا ثناء اللہ

معاشی مسائل کی وجہ آئی ایم ایف سے چیئرمین پی ٹی آئی کا معاہدہ ہے، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کے معاشی مسائل کی وجہ آئی ایم ایف سے چیئرمین پی ٹی آئی کا معاہدہ ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف کو پہلے بھی جب پارٹی نے کہا وہ بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر پاکستان آگئے، اس بار بھی مسلم لیگ ن کی الیکشن مہم کی قیادت کریں گے۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ چینی برآمد کرنے کا مؤقف آصف زرداری کا تھا، مگر فیصلہ پوری کابینہ نے کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہوں یا نہ ہوں، ن لیگ کو فرق نہِں پڑتا، پنجاب میں اکثریت حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے