چاند

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب منائی جائے گی؟ فیصلہ آج ہوگا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب منائی جائے گی؟ اس بات کا فیصلہ آج ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں منعقد ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اعلامیے کے مطابق وزارتِ مذہبی امور، سپارکو اور محکمۂ موسمیات کے نمائندے بھی مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی چاند دیکھنے کے لیے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ذی الحج کا چاند اگر آج نظر آ گیا تو عیدالاضحیٰ جمعرات 29 جون کو ہو گی اور اگر چاند نظر نہ آیا اور ماہِ ذیقعد 30 دن کا ہوا تو عیدالاضحیٰ 30 جون بروز جمعہ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے