یونان کشتی حادثہ، ملک بھر کے ایئر پورٹس پر قومی پرچم سرنگوں

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آج یونان کے قریب کشتی کے حادثے میں پاکستانیوں اور دیگر افراد کے جاں بحق ہونے پر یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔  یوم سوگ کے موقع پر کراچی ایئر پورٹ سمیت ملک بھر کےایئر پورٹس پر قومی پرچم سرنگوں کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ جاں بحق افراد کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ چند روز قبل یونان کے قریب سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا حادثہ پیش آیا تھا، اس حادثے میں41 پاکستانی شہری لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ ایتھنز سے ملنے والی اطلاع کے مطابق حادثے میں 79 تارکین وطن ڈوب گئے تھے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کشتی کے 104 مسافروں کو بچالیا گیا ہے، کشتی میں ممکنہ طور پر 750 افراد سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے