جاوید لطیف

9 مئی کے مرکزی کردار زمان پارک اور چکوال میں بیٹھے ہیں۔ جاوید لطیف

سرگودھا (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے مرکزی کردار زمان پارک اور چکوال میں بیٹھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو پھانسی دینے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ مرکزی کرداروں کو بے نقاب کر کے سزا دینا ہوگی۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کی سازش بیرونی طاقتوں کے ساتھ مل کر تیار کی گئی۔ اگلے چند دنوں میں ثبوت کے ساتھ تمام سازش بے نقاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے کردار بے نقاب ہوں گے تو 2017 کے کرداروں کا بھی پتہ چل جائے گا۔ رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف عالمی قوتوں کا ہتھیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے