سہیل وڑائچ

پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے کی گریجویشن کی ڈگری جعلی قرار

لاہور (پاک صحافت) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے کی گریجویشن کی ڈگری جعلی ثابت ہوگئی، ذرائع کے مطابق جامعہ پنجاب نے ایم پی اے بلال اصغر وڑائچ کی گریجویشن کی ڈگری جعلی قراردے دی۔ جامعہ پنجاب کے مطابق ، ڈسپلنری کمیٹی نے تحقیقات میں موقف سننے کیلئے 8 مرتبہ بلال اصغر وڑائچ کو طلبی کا نوٹس کیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم پر جامعہ پنجاب کی جانب سے 5 صفات پر مشتمل رپورٹ جمع کروا دی گئی جس کے مطابق جامعہ پنجاب کی ڈسپلنری اور ڈگری کمیٹی نے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا، جس میں ایم پی اے بلال اصغر وڑائچ قصور وار قرار پائے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایم پی اے بلال اصغر وڑائچ نے جامعہ پنجاب کو جھوٹی معلومات فراہم کرکے دھوکہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ فیصل آباد انٹرمیڈیٹ بورڈ کی رپورٹ کیمطابق ان کی انٹرمیڈیٹ کی ڈگری جعلی ہے، بلال اصغر کو انٹرمیڈیٹ کا رزلٹ کارڈ ہی جاری نہیں کیا گیا، انہوں نے انٹرمیڈیٹ 1995 میں پاس ہونے کا رزلٹ کارڈ جمع کروایا، تحقیقات سے معلوم ہواکہ جمع کروایا گیا رزلٹ 1995 کا نہیں بلکہ 1996 کے سپلیمنٹری امتحانات کا رزلٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے