اسد قیصر

متعدد اراکین کی قومی اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد

اسلام آباد (پاک صحافت) گزشتہ روز ایوان میں غیرپارلیمانی زبان استعمال کرنے والے متعدد اراکین کی قومی اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں غیرپارلیمانی زبان استعمال کرنے والے حزب اختلاف اور حکومتی اراکین کو آج ایوان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں گزشتہ روز ہونے والی ہنگامہ آرائی کی سی سی فوٹیج بھی مانگ لی ہے۔ جس کی بنیاد پر ملوث اراکین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی تقریر کے دوران وفاقی وزراء سمیت حکومتی ارکان نے ہنگامہ آرائی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے