ڈاکٹر عبدالقدیر خان

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پہلی برسی آج منائی جارہی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پہلی برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل 1936 کو بھارتی شہر بھوپال میں پیدا ہوئے، پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کیلئے انہوں نے کلیدی کردار ادا کیا، یہ انہیں کی محنتوں کے ثمرات تھے کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بلوچستان کے ضلع چاغی کے پہاڑوں میں ایٹمی دھماکے کئے اور یوں پاکستان دنیا بھر میں ساتویں جبکہ مسلم ممالک میں پہلی ایٹمی قوت بن کر ابھرا۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ہالینڈ سے ماسٹرز آف سائنس جبکہ بیلجیئم سے ڈاکٹریٹ آف انجینئرنگ کی اسناد حاصل کرنے کے بعد 31 مئی 1976ء کو انجینئرنگ ریسرچ لیبارٹریز میں شمولیت اختیار کی۔ جنرل ضیاء الحق نے ادارے کا نام یکم مئی 1981 کو تبدیل کرکے ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیبارٹریز رکھ دیا۔ محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان طویل علالت کے باعث گزشتہ برس 10 اکتوبر کی صبح 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، ان کو اسلام آباد کے ایچ 8 قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے