حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کا دوسرا روز، ملک بھر سے زائرین کی سیہون شریف آمد

سیہون (پاک صحافت) حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے 771 ویں سالانہ عرس کے دوسرے روز بھی ملک بھر سے زائرین کی سیہون شریف آمد جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق عرس کے دوسرے روز ملا کھڑا اور ادبی کانفرنس ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے لیے 4 ہزار 700 پولیس اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔  یاد  رہے کہ سیہون شریف سندھ کا وہ عظیم روحانی مرکز ہے جہاں ہمہ وقت فقیروں، عقیدت مندوں اور زائرین کا ڈیرہ جما رہتا ہے۔

واضح رہے کہ یہاں ہر شخص اپنے اپنے انداز سے حضرت لال شہباز قلندر سے محبت اور جنون کی حد تک عقیدت و احترام سے سرشار نظر آئے گا۔ لال شہباز قلندر نے اپنی شاعری اور عارفانہ کلام کے ذریعے پوری زندگی اللّٰہ کی وحدانیت کا درس دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے