کورونا

کورونا وائرس سے مزید 46 اموات، 1038 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کی شدت میں نمایاں کمی آگئی، این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 2.46 فیصد پر آگئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 46 افراد انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا سے نئی اموات سامنے آنے کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعدا د 21 ہزار 828 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 1038 کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 44 ہزار 65 ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 39 ہزار 905 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 490 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 82 ہزار 332 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے