آئی ایم ایف

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد (پاک صحافت) آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان سٹاف لیول کا معاہدہ طے پاگیا ہے، ایگزیکٹوبورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے تمام معاشی اہداف حاصل کر لیے ہیں، آئندہ چند ماہ میں مہنگائی میں کمی کا امکان ہے، مارکیٹ بنیاد پر ایکسچینج ریٹ پر عمل جاری رکھنے اور سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اصلاحات کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایکسچینج مارکیٹ پر دباؤ کم ہو رہا ہے۔ طویل عرصے کے بعد یکم نومبر 2023 سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، پاکستان نے روپے کی قدر کو متاثر کرنے کیلیے انتظامی اقدامات سے باز رہنے کی یقین دہانی کروائی۔

اعلامیہ کے مطابق مہنگائی کو اپنے ہدف تک کم کرنے کے لیے فعال مانیٹری پالیسی کی ضرورت ہے، 70 کروڑ ڈالر مزید ملنے سے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے