بلاول بھٹو

یہ مکافات عمل ہے، بلاول بھٹو کا عمران خان کی گرفتاری پر مختصر تبصرہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر مختصر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مکافات عمل ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق کراچی میں ایوان صنعت و تجارت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے فوراً اسلام آباد بلایا گیا ہے تو اسلام آباد روانہ ہو رہا ہوں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ معیشت کی ترقی میں چیمبر آف کامرس کا کلیدی کردار ہوتا ہے، متعدد ملکوں کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدے کیے گئے ہیں، تجارت کے فروغ کے بغیر معاشی استحکام کا سفر طے نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان معدنیات اور قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے اور جغرافیائی لحاظ سے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں، تاجر برادری کو سہولت دیے بغیر ترقی نا ممکن ہے، صدر زرداری کے دور میں معاشی فیصلے کاروباری برادری کے بغیر نہیں ہوتےتھے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے