مسلم لیگ ن

مسلم کانفرنس نے مسلم لیگ ن کی حمایت کردی

لاہور (پاک صحافت) مسلم کانفرنس نے مسلم لیگ ن کی حمایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم کانفرنس کے سربراہ نے شہبازشریف سے ملاقات میں اعلان کیا کہ انکی پارٹی الیکشن میں ن لیگ کے امیدواروں کی اسپورٹ کرے گی۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق خان ملے اس موقع پرانہوں نے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے مسلم کانفرنس کی جانب سے حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کے حق خوداردیت کے مطابق حل کرائیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم کانفرنس اور مسلم لیگ ن ایک ہی دھارے کے دو حصے ہیں، دونوں جماعتوں کے اتحاد سے مسئلہ کشمیر کے لیے توانا آواز عالمی فورم پر جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے