رانا ثناء اللہ

سانحہ 9 مئی چیئرمین پی ٹی آئی نے کرایا، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو 9 مئی کے واقعات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی چیئرمین پی ٹی آئی نے کرایا۔ انہوں نے یہ بات نجی ٹی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ  نو مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی نے جو کچھ کیا اس کے بعد اس کے نتائج کی ذمے داری بھی چیئرمین پی ٹی آئی پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تھانیدار ایک بدمعاش کو قابو کرے گا تو صورت حال کچھ نہ کچھ کمپرومائز تو ہوگی۔

واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ اختر مینگل نے انوارالحق کاکڑ کی نامزدگی کی مخالفت اس لیے کی ہے کیوں کہ کاکڑ ان کی مخالف سیاست کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کو لانے کے لیے سیاسی اور غیر سیاسی دونوں طرف مشاورت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے