آئی ایم ایف

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کے متعلق معاملات حتمی مراحل میں داخل

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کل تک سٹاف لیول معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کیلئے بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے، تمام شرائط پر ڈیڈ لاک تقریباً ختم ہوگیا ہے، آئی ایم ایف شرائط پر سالانہ ایک لاکھ ڈالر پاکستان لانے کی سکیم ختم کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے درمیان ایم ای ایف کا مسودہ شیئر ہو گیا ہے، آج رات سٹاف لیول معاہدے کیلئے دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کو حتمی شکل دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے