ٹک ٹاک

ٹک ٹاک پر ویڈیو پوسٹ کرنے کا بہترین وقت کونسا ہوتا ہے؟

(پاک صحافت) ویسے تو ٹک ٹاک میں ٹرینڈز مسلسل بدلتے رہتے ہیں مگر یہ جاننا اہم ہوتا ہے کہ آپ کے ناظرین کس وقت سب سے زیادہ متحرک ہوتے ہیں، تاکہ ویڈیو وائرل ہوسکے۔ ناظرین کے بارے میں جاننے کا آسان طریقہ ٹک ٹاک کے بزنس اکاؤنٹ پر سوئچ کرنا ہے۔ ٹک ٹاک بزنس اکاؤنٹ پر سوئچ کرنا مفت ہوتا ہے اور سیٹنگز میں منیج اکاؤنٹ کے سیکشن میں اس کا آپشن موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق بزنس اکاؤنٹ پر متعدد ٹولز صارفین کو دستیاب ہوتے ہیں جن میں سے ایک اینالیٹکس بھی ہے، جس سے معلوم ہوسکتا ہے کہ آپ کی ویڈیوز کن خطوں میں دیکھی گئی۔ ان خطوں میں لوگوں کے جاگنے کے وقت کا تعین کرکے ویڈیوز پوسٹ کرنے سے اس کے زیادہ دیکھے جانے کا امکان بڑھتا ہے، اس مقصد کے لیے ویڈیوز کو شیڈول بھی کیا جا سکتا ہے۔ شیڈول سے ہٹ کر بھی اس حوالے سے کچھ تحقیق ہوئی ہے جس میں ایسے اوقات کے بارے میں بتایا گیا ہے جب ویڈیو پوسٹ کرنے پر کامیابی کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ان تحقیقی رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک پر اکثر دنوں میں علی الصبح اور رات گئے پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز زیادہ دیکھی جاتی ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ پیر کو ٹک ٹاک پر ویڈیو پوسٹ کرنے کا بہترین وقت صبح 6 ، صبح 10 اور رات 10 بجے کا ہے۔ اسی طرح منگل کو رات 2 اور 4 بجے کے ساتھ ساتھ صبح 9 بجے کا وقت بہترین قرار دیا گیا ہے۔

بدھ کے دن ٹک ٹاک پر ویڈیو پوسٹ کرنے کا بہترین وقت صبح 7، 8 اور رات 11 بجے کا ہو سکتا ہے۔ جمعرات کو صبح 9 بجے، دوپہر 12 اور شام 7 بجے ویڈیو پوسٹ کرنا بہتر ہوتا ہے۔ جمعے کو صبح 5، دوپہر ایک اور 3 بجے ٹک ٹاک پر ویڈیو پوسٹ کرنے پر بہترین نتیجے کی توقع کی جا سکتی ہے۔ ہفتے کو صبح 11، شام 7 اور 8 بجے کا وقت بہترین قرار دیا گیا ہے۔ اتوار کے دن ٹک ٹاک ویڈیوز کو صبح 7، 8 اور سہ پہر 4 بجے پوسٹ کرنا بہتر ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے