پاکستان بھر میں آج سماجی انصاف کا عالمی دن منایا گیا

پاکستان بھر میں آج سماجی انصاف کا عالمی دن منایا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان بھر میں آج سماجی انصاف کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جسے ورلڈ ڈے آف سوشل جسٹس کے طور پر منایا جاتا ہے،اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر سے غربت کا خاتمہ ، ملازمتوں کے مساوی مواقع کی فراہمی سمیت سماجی انصاف کے لیے دیگر اقدامات کو یقینی بناناہے۔

تفصیلات کے مطابق تمام انسانوں کو یکساں حقوق کی فراہمی یعنی سماجی انصاف کے لیے ہر دور میں کوششیں ہوتی رہی ہیں جس میں کبھی انسان کو کامیابی حاصل ہوئی تو کبھی ناکامی کا سامنا رہا۔سماجی انصاف کا عالمی دن اسی مقصد کے حصول کے عزم کا اعادہ ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان بھر میں آج یوم حیاء کی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے 

اس دن کو منانے کا فیصلہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دو ہزار سات میں کیا تھا ، سماجی انصاف کا عالمی دن 20 فروری 2009 کو منایا گیا تھا،اقوام متحدہ کا ادارہ عالمی ادارہ محنت اور اسکے رکن ممالک بشمول پاکستان اس سلسلے میں عوامی شعور کی بیداری کیلئے مختلف تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں۔ جن کے ذریعے معاشرے میں بہتری لانے کے لیے سماجی انصاف کے قوانین اور قواعد پر عمل کرنے پرزور دیا جاتاہے۔

پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں لوگ پینے کے صاف پانی، صحت و تعلیم جیسی بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں، حکومتی اقدامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے کے باوجود نہ صرف معاشرے میں روز بروز جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ لوگوں کی محرومیاں بھی بڑھتی جا رہی ہی۔

معاشرے کی درست تشکیل و تعمیر کیلئے سماجی انصاف بنیادی حیثیت رکھتا ہے اور اس کیلئے ضروری ہے کہ ایسے اقدامات کیے جائیں کہ معاشرے کے تمام انسانوں کے لیے وسائل کی منصفانہ تقسیم، حق و مساوات اور انسانوں کا تحفظ و بقاء یقینی بنایی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے