آئی ایم ایف مذاکرات

پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں کئی امور پر پیشرفت

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کی اقتصادی ٹیم کے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن سے تفصیلی مذاکرات میں کئی امور پر پیشرفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق توانائی شعبے میں کسان پیکج، بلوچستان ٹیوب ویل اور اے جے کے پر سبسڈی برقرار رکھنے پر تیار ہے جبکہ ایکسپورٹرز کو توانائی کی سبسڈی ختم ہوگی۔ محصولات میں شارٹ فال پر اختلاف برقرار ہے، آئی ایم ایف سمجھتا ہے محصولات کا شارٹ فال 840 ارب روپے ہے، پاکستانی حکام کے مطابق شارٹ فال 400 سے 450 ارب روپے ہوگا۔

حکام وزارت خزانہ کے مطابق محصولات کے شارٹ فال کے لیے اقدامات بھی تجویز کیے ہیں، پی ایس ڈی پی اور اخراجات میں کٹوتی کی جائے گی۔ آئی ایم ایف نے جی ایس ٹی 17 سے 18 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے، فلڈ لیوی اور بینکوں کے منافع پر بھی ٹیکس عائد ہوگا۔ جی ایس ٹی اور انکم ٹیکس پر بعض استثنی بھی ختم کرنے پر بات چیت ہورہی ہے۔ آئی ایم ایف سے معاملات 9 مئی تک طے کرلیے جائیں گے، فروری سے میڈیم ٹرن بجٹری فریم ورک پر بات شروع ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے