دہشتگرد

صوابی میں چار دہشتگرد بھاری اسلحہ بارود سمیت گرفتار

صوابی (پاک صحافت) پولیس نے ضلع صوابی کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے، پولیس نے کارروائی کے دوران 4 دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی مردان ریجن محمد علی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا، 5 کلو گرام بارودی مواد، 18ہینڈ گرنیڈ، 9 گرنیڈ، 1 راکٹ لانچر، 2 کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

ڈی آئی جی مردان ریجن کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا اگلا ہدف پولیس اہلکار اور اہم تنصیبات تھے، دہشت گردوں کا یہ نیٹ ورک نومبر میں افغانستان سے پاکستان آیا تھا، 30 جنوری کو آپریشن کے دوران دو دہشتگرد ہلاک اور ایک گرفتار ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک دہشتگرد اظہار اللہ نے افغانستان میں ٹیمیں تشکیل دی تھیں، ہلاک دہشت گرد اظہار اللہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے منصوبے بناتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے