شرجیل میمن

عمران خان کو گرفتار  ہونا چاہیے،  شرجیل انعام میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں غلط روایات قائم کر رہے ہیں، عمران خان کو گرفتار  ہونا چاہیے،  عمران خان نے مسلسل قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل انعام میمن نے جاری بیان میں کہا ہے کہ لاڈلہ ازم ملک کے لیے خطرہ بنتا جا رہا ہے، منٹوں میں سوموٹو لیا گیا منٹوں میں فیصلہ آگیا۔ دو سے زائد ججز  نےکہا کہ یہ سوموٹو بنتا ہی نہیں، لاہور ہائی کورٹ میں یہ چیزیں چل رہی ہیں، منٹوں میں سوموٹو لیا گیا منٹوں میں فیصلہ آگیا، اس سے بڑا فیصلہ ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کا باقی ہے۔

واضح رہے کہ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ لاڈلےکے لیے رات کو بارہ ایک بجے عدالتیں کب تک کھلتی رہیں گی، لاڈلہ ازم ملک کے لیے خطرہ بنتا جا رہا ہے،لاڈلہ ازم نے ملک میں تباہی کی ہوئی ہے، الیکشن کی تاریخ کے فیصلے پر دو نہیں 4 ججز نے اعتراض کیا ہے،4 ججز نےکہا کہ یہ سوموٹو بنتا ہی نہیں ہے، اکثریتی ججز نےکہا کہ یہ سپریم کورٹ کا اختیار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

میں کبھی بھی تنقید سے ناراض نہیں ہوتا، مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں کبھی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے