نعمان اعجاز

اختلافات کا حل ڈھونڈا جا سکتا ہے لیکن حسد اور بغض کاکوئی حل نہیں، نعمان اعجاز

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار نعمان اعجاز نے حسد اور بغض سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اختلافات کا حل ڈھونڈا جا سکتا ہے لیکن حسد اور بغض کا کوئی حل نہیں ہے۔‘ اداکار کا کہنا ہے کہ ’ اس دن کا انتظار ہے جب مجھے آپ سب کے ساتھ ہونے کے لیے آن لائن نہیں آنا پڑے گا۔ اللہ آپ سب کو سلامت رکھے۔‘

تفصیلات کے مطابق اداکار نعمان اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک بہت ہی اہم مسئلےحسد اور بغض کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ۔ اداکار نعمان اعجاز کا حسد اور بغض سے متعلق کہنا ہے کہ اس کا کوئی حل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اداکار نعمان اعجاز سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور اکثر ہی مختلف سماجی مسائل، زندگی کے بارے میں تلخ حقائق اور انسانی فطرت پر مضحکہ خیز انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں جوکہ ان کے مداحوں جانب سے بہت پسند کیے جاتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے