پاکستانی فری لانسر اب بذریعہ پے پال پیسے وصول کر سکیں گے، نگراں وزیرِ آئی ٹی

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ پاکستانی فری لانسر اب پے پال کے ذریعے پیسے وصول کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ پاکستان میں بیٹھ کر پے پال کا اکاؤنٹ کھولنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ تھرڈ پارٹی کے تحت پاکستانی فری لانسر کو اپنے بینک اکاؤنٹ میں پیسے مل سکیں گے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عمر یوسف نے کہا کہ نئی اسپیس ٹیکنالوجی کے باعث نجی کمپنیاں پاکستان آ کر لوگوں کو کمیونیکیشن مہیا کر سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے