گورنر سندھ سے ہالینڈ کے اعزازی قونصل جنرل طارق معین الدین کی ملاقات

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ہالینڈ کے اعزازی قونصل جنرل طارق معین الدین نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک ہالینڈ تعلقات، وفود کے تبادلوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہالینڈ کے اعزازی قونصل جنرل نےامید کی گھنٹی، طاقتور پاکستان راشن بیگز اور آئی ٹی مارکی کا دورہ بھی کیا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی گنجائش موجود ہے، باہمی تعاون میں اضافے سے دونوں ممالک کو فائدہ ہو گا۔

واضح رہے کہ ہالینڈ کے اعزازی قونصل جنرل طارق معین الدین نے کہا کہ گورنر سندھ کے عوامی فلاح و بہبود کے تمام اقدامات مثالی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ آئی ٹی کورسز سے نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم تعینات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی پرائم منسٹر (نائب وزیراعظم) تعینات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے