شہباز شریف

ملک میں گیس و بجلی کا نیا بحران، شہباز شریف کا اظہار تشویش

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ملک میں بجلی و گیس کے نئے بحران پر اظہار تشویش کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ سےصارفین کے لئے گیس، بجلی کی قلت کے نئے بحران کی اطلاعات افسوسناک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے جاری اپنے بیان میں پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف آر ایل این جی پر ٹیکس اضافے سے لاگت بڑھے گی تو  دوسری جانب بجلی گیس کی فراہمی متاثر ہوگی۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ بجلی بنانے کی لاگت میں اضافے سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھے گا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کےصدر نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ گیس اور بجلی کے تعطل سے صنعتی سرگرمیوں اور کاروباری ماحول متاثر ہوگا۔ شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ بجلی پیدا کرنے والی کمپنی کےقواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے حکومتی الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے