سراج الحق

سراج الحق کی ایران، قطر، ترکیہ، لبنان اور افغان وفود سے ملاقاتیں

دوحہ (پاک صحافت) امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے دوحہ میں ایران، قطر، ترکیہ، لبنان اور افغانستان کے وفود سے ملاقاتیں کی ہیں۔ خیال رہے کہ سراج الحق نے الاتحاد العالمي العلماء المسلمين کے فلسطین کے موضوع پر اجلاس میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا ہے کہ پاکستان قدرتی اور انسانی وسائل سے مالا مال ملک ہے، جماعتِ اسلامی ملک کو اہل اور ایماندار قیادت فراہم کر سکتی ہے، روایتی سیاسی جماعتوں کے پاس ملک کے مسائل کا حل نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا ہمارا دیرینہ مطالبہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنا انتہائی افسوس ناک ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پارلیمنٹ میں نشستیں مختص کی جائیں، جماعتِ اسلامی کسی غیر دستوری اقدام کو قبول نہیں کرے گی۔ سراج الحق نے کہا کہ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہونا چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے ملک کو سیاسی اور معاشی بحران سے دو چار کیا، حکمراں جماعتوں کی قیادت عوام کے دکھ درد کا احساس کرنے سے عاری ہے۔

واضح رہے کہ امیرِ جماعتِ اسلامی نے مزید کہا کہ ہم ملک کو معاشی خود انحصاری کے راستے پر ڈالیں گے تاکہ بیرونی قرضوں سے نجات حاصل ہو سکے۔ اُنہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں صہیونی افواج کی مسلسل بم باری سے خواتین و بچوں سمیت ہزاروں افراد کی شہادتیں ہو چکی ہیں، اسرائیل اقوامِ متحدہ اور او آئی سی کی قرار دادوں کی پروا کیے بغیر فلسطین میں جنگی جرائم کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے