کورونا وائرس

ملک بھر میں کورونا کیسز میں شدت، مزید 39 افراد جاں بحق

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں شدت آرہی ہے۔ جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید انتالیس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے 49 ہزار 247 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2783 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 39 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 760 ہوگئی ہے۔ ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 986,668 ہوگئی ہے جن میں سے 918,329 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف سے پرانے، قریبی اور گہرے مراسم ہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے