وزارت داخلہ شیخ رشید

ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک لبیک کی جانب سے پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے جلد اہم اقدامات کئے جائیں گے تاکہ ملک بھر میں جاری پرتشدد واقعات کی روک تھام ہوسکے۔

یاد رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ توہین رسالت کے بدلے پاکستان سے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کے ساتھ ساتھ فرانسیسی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرے۔ اس حوالے سے حکومت کا ٹی ایل پی کے ساتھ تحریری معاہدہ بھی ہوا ہے۔ اس معاہدے کی خلاف ورزی اور علامہ سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے