رانا ثناءاللہ

آزاد اور منصف عدلیہ ہی پاکستان کی تقدیر بدل سکتا ہے۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ آزاد اور منصف عدلیہ ہی پاکستان کی تقدیر بدل سکتا ہے۔ جب تک عدالتی فیصلے آزاد اور انصاف پر مبنی نہ ہوں ظلم و انتشار جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اب ظلم کے مٹنے اور انصاف کے آگے بڑھنے کا وقت آچکا ہے۔ ججز اس ملک کی آخری امید ہیں وہیں عوام کو عدل و انصاف فراہم کرسکتے ہیں۔ کہیں اور سے کوئی امید نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ شہباز شریف پر بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے تھے۔ نیب شہباز شریف پر کوئی الزام ثابت نہیں کرسکا۔ انصاف دیر سے ملا لیکن پھر بھی اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نیب کو سیاسی انتقال کے لئے استعمال کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے