ٹی ایل پی

ٹی ایل پی کارکنوں کیجانب سے مختلف شہروں میں توڑ پھوڑ اور جلاو گھیراو

لاہور (پاک صحافت) ٹی ایل پی کے سربراہ علامہ سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد کارکنوں کی جانب سے مختلف شہروں میں توڑ پھوڑ اور جلاو گھیراو کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے متعدد افراد گرفتار کرلئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد سے اب تک پنجاب کے مختلف شہروں میں حالات کشیدہ ہیں۔ فیصل آباد میں مشتعل مظاہرین کے پتھراو سے زخمی راہگیر ہلاک ہوگیا ہے جبکہ پولیس نے 73 افراد گرفتار کرلئے ہیں۔ گوجرانوالہ میں چندا قلعہ بائی پاس پر تور پھوڑ کے الزام میں 55 نامزد اور 300 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ٹی ایل پی کارکنوں نے سیالکوٹ کے پل ایک پر پولیس پر پتھراؤ کیا اور وین کو آگ لگا دی۔ ڈی جی خان میں غازی گھاٹ کے مقام پر احتجاج ختم کرانے کی کوشش کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں سب انسپکٹر محمد عمر تشدد سے زخمی ہو گئے۔ جہلم میں مظاہرین کے پتھراؤ سے 12 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

 

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

سابق پاکستانی عہدیدار: مظلوم قومیں محکم قیادت سے محروم ہو گئیں

پاک صحافت انسانی حقوق کے امور میں وزیر اعظم پاکستان کے سابق مشیر نے ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے