انوارالحق کاکڑ

نگراں وزیراعظم کی کراچی کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ حکومت اور کے الیکٹرک کے باہمی تعاون سے کراچی کے لیے بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے کراچی الیکٹرک (کے الیکٹرک) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس عبداللہ علوی کی قیادت میں کے الیکٹرک کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کے۔الیکٹرک مونس عبداللہ علوی، چیف فنانس آفیسر کے الیکٹرک عامر غزینی اور ریگولیٹری آفیسر کے الیکٹرک عمران قریشی شامل تھے۔

اس موقع پر نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی، چیئرمین نیپرا وسیم مختار، چیف ایگزیکٹو آفیسر سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ریحان اختر اور دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔ کے الیکٹرک کے وفد میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کے الیکٹرک مونس عبداللہ علوی، چیف فائنانس آفیسر کے الیکٹرک عامر غزینی اور ریگولیٹری آفیسر کے الیکٹرک عمران قریشی شامل تھے۔

اس موقع پر نگراں وزیراعظم انورالحق کاکڑ کو کے الیکٹرک کے مختلف امور پر بریفنگ دی گئی، وفد نے نگراں وزیراعظم کا کے الیکٹرک کے دیرینہ مسائل حل کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے