آئی ایس پی آر

صدرِ مملکت کی جانب سے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کیلئے اعزازات کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) صدرِ مملکت کی جانب سے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کیلئے اعزازات کا اعلان کیا گیا ہے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج کے 598 افسران و جوانوں کے لیے فوجی اعزازات کا اعلان کیا گیا ہے، ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے شہداء شامل ہیں۔

افسران اور جوانوں میں ایک ستارہ بسالت، 135 تمغہ بسالت، 45 امتیازی اسناد، 148 چیف آف آرمی اسٹاف تعریفی اسناد، 23 ہلال امتیاز ملٹری، 109 ستارہ امتیاز ملٹری اور 137 تمغہ امتیاز ملٹری کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسپیشل سروسز گروپ کے سپاہی اسرار محمد کو ستارہ بسالت جبکہ بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال شہید، لیفٹیننٹ کرنل صفدر علی خان اور میجر محمد جواد شہید کو تمغہ بسالت سے نوازا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر میاں عبداللہ شاہ شہید کو بھی تمغہ بسالت سے نوازا جائے گا جبکہ میجر جنرل سعید الرحمٰن سرور، میجر جنرل محمد عاصم خان اور میجر جنرل ندیم یوسف کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے