صوبہ سندھ کا 24-2023 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

کراچی (پاک صحافت) صوبے سندھ کا 24-2023 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صوبے کا بجٹ ایوان میں پیش کریں گے، مالی سال 24-2023 کا مجموعی بجٹ تخمینہ تقریباً 2000 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق مجموعی صوبائی ترقیاتی بجٹ 410 ارب روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔وفاقی پی ایس ڈی پی میں صوبے کے لیے 12ارب روپے سے زائد کا تخمینہ لگایا گیا، غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والے منصوبوں کا بجٹ تخمینہ 266 ارب روپے سے زائد کی تجویز ہے۔نئی اور جاری ترقیاتی اسکیموں کے لئے 380 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز ہے، 7193 نئی اسکیمز کے لیے آئندہ مالی سال میں 88 ارب روپے مختص کرنےکی تجویز ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں 3311 جاری اسکیمز کے لیے291 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، صوبے میں رواں مالی سال میں 1772اسکیمز مکمل کی جائیں گی۔ کراچی کے جاری میگا پروجیکٹس کے لیے 12 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویز ہے۔ خیال رہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مزدور کی کم ازکم اجرت میں بھی اضافے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے