مولانا فضل الرحمن

پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے قبل ہی حکمران اقتدار چھوڑنے پر مجبور ہوں گے۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے قبل ہی نااہل و نالائق حکمرانوں کا بوری بسترا گول ہوجائے گا اور وہ اقتدار چھوڑنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران عوام کے مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں، ان کو لانے والے سلیکٹرز بھی اپنے فیصلے پر نالاں نظر آتے ہیں۔ نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث عالمی سطح پر ملک کی جگ ہنسائی ہورہی ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا ہے کہ عمرانی ٹولے نے ملک کو آئی ایم ایف کی لونڈی بناکر رکھ دیا ہے، اسٹیٹ بینک سمیت ملک کے اہم اثاثے آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیے گئے ہیں، نت نئے ٹیکسوں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے مہنگائی کا طوفان برپا کرکے عوام کو خودکشی پر مجبور کردیا جبکہ وزرا کو کرپشن کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے