اشرف القدرہ

رفح پر صہیونی حملے کی صورت میں صحت کی بدترین تباہی کا خدشہ

(پاک صحافت) غزہ کی وزارت صحت نے غزہ میں صحت کے مراکز پر صیہونی حکومت کے ٹارگٹڈ حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر قابضین نے رفح پر حملہ کیا تو ایک بدترین تباہی واقع ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے غزہ میں صحت کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا اور کہا کہ قابض فوج نے غزہ میں بڑے پیمانے پر قتل عام کر کے اس علاقے کو ناقابل رہائش بنا دیا ہے۔ جنگ کے آغاز سے ہی صیہونی حکومت نے غزہ میں صحت کے مراکز پر ٹارگٹڈ حملے کیے ہیں اور اب تک 155 مراکز صحت کو تباہ اور 32 اسپتالوں کو خدمات سے محروم کر دیا ہے۔

القدرہ نے کہا کہ صحت کے مراکز پر صیہونی حکومت کے میزائل حملے کا مقصد غزہ کے باشندوں کو وہاں سے نکلنے پر مجبور کرنا ہے قابضین اپنے دعوؤں کی کوئی دلیل پیش کیے بغیر صحت مراکز پر الزامات لگا رہے ہیں۔ شفا اسپتال اور انڈونیشیا کے اسپتال کی تباہی کے بعد غزہ میں گردوں کے 1100 مریضوں کے علاج کے لیے کوئی مرکز نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ کینسر کے 10 ہزار سے زائد مریض اپنے علاج کے عمل سے نہیں گزر سکتے اور قابضین انہیں غزہ سے باہر جانے کی اجازت نہیں دیتے۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی فوج

حماس کو صیہونی حکومت کی پیشکش کی تفصیلات الاخبار نے فاش کردیں

(پاک صحافت) ایک معروف عرب میڈیا نے حکومت کی طرف سے جنگ بندی کے حوالے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے