شہباز شریف

مہنگائی کابلندترین سطح پر پہنچنا معیشت کی تباہی کی دلیل ہے۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا بلندترین سطح پر پہنچنا معیشت کی تباہی کی دلیل ہے۔ پی ٹی آئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اس وقت ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جو ملکی معیشت کی تباہی و بربادی کی سب سے بڑی اور واضح دلیل ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں۔ حکومتی بیانات سے یہ آگ نہیں بجھے گی۔ ماہانہ 11.5 فیصدمہنگائی معاشی بربادی کا اعتراف جرم ہے۔ عوام خودکشیاں کررہے ہیں جبکہ حکمران نہ گھبرانے کی تلقین کررہے ہیں۔ جاری کھاتوں کے خسارے 5.1 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے