اسحاق ڈار

وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے مذاکرات کیلئے امریکہ روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے مذاکرات کیلئے امریکہ روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف اور عالمی بینک سے قرض پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کے لئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار امریکہ روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیر خزانہ دورہ امریکہ میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے حکام سے مذاکرات کریں گے، جس کے بعد ملکی معیشت میں بڑی پیشرفت کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے نمائندوں سے قرض پروگرام پر مذاکرات کریں گے جب کہ عالمی بینک کے عہدیداران سے بھی فنڈز سمیت دیگر امور پر مذاکرات ہوں گے۔ آئی ایم ایف سے توسیعی فنڈ سہولت سے منسلک شرائط نرم کرنے کی درخواست بھی کی جائے گی، جس میں اگلے چند ماہ کے لیے پٹرولیم لیوی اور بجلی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ منجمد کرنا بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

عظمی بخاری کا علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل شفٹ ہونے کا مشورہ

لاہور (پاک صحافت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے