شہباز شریف

اقوام متحدہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ وزیراعظم

نیویارک (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نہ نمٹا گیا تو کل کسی اور ملک کو بھی آفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، سیلاب سے بچوں سمیت 1600 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔ پاکستان کو بھی دیگر ممالک کی طرح مشکلات ہیں، سیلاب نے مسائل میں اضافہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں پرامن حالات پاکستان میں بھی امن کی ضمانت ہیں، طالبان کو خواتین کے بنیادی حقوق کی پاسداری یقینی بنانا ہوگی، افغانستان کے منجمد اثاثوں کو فوری بحال کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرے، نائن الیون کے بعد پاکستان اور امریکا انتہا پسندی کے خلاف اتحادی رہے، گزشتہ حکومت نے جو کچھ کیا پاکستان کے مفادات کیلئے نقصان دہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے