شہباز شریف

وزیر اعظم کی پارٹی رہنماؤں اور قانونی ماہرین سے  اہم ملاقات

لاہور  (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف پارٹی  آج رہنماؤں اور قانونی ماہرین سے اہم ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی اور آئینی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں موجود ہیں جہاں وہ آج اپنی پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ اس حوالے سے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف آج قانونی ماہرین سے بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، معاونِ خصوصی ملک احمد خان اور منصور اعوان وزیرِ اعظم کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے ہیں۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں کل الیکشن التواء کیس کی سماعت پھر ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے