وزیراعلی سندھ

وزیراعلی سندھ سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے وفد نے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بین ہسن کی سربراہی میں اعلی سطحی وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کے ساتھ یہ گزشتہ اجلاس کی فالو اپ اجلاس ہے۔

ترجمان وزیراعلی سندھ نے مزید بتایا کہ اجلاس میں ایس آر پی پروجیکٹ کے 22 ملین ڈالرز سے 110000 ٹینٹ، 300000 مچھر دانیاں، ڈی واٹرنگ پمپس اور کشتیاں خریدنے پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ ایس آئی اے پی ای پی پروجیکٹ سے 8.3 ملین کی منظوری دے کر 268 سڑکوں کی مرمت کی جائے گی۔ کے ٖڈبلیو ایس ایس آئی پی سے 25 ملین ڈالرز کو سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے استعمال کرنے اور 1.33 بلین ڈالرز سندھ فلڈ ایمرجنسی پروجیکٹ کے تحت سیلاب سے تباہ گھروں کی تعمیر کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے