بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول  بھٹو زرداری کا بھارت میں اپنے خلاف احتجاج پر سخت ردعمل کا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خلاف بھارت میں ہونے والے احتجاج پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نریندر مودی کو ان  کا ماضی یاد دلا دیا۔  وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارت کے وزیراعظم کا ماضی کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس احتجاج کرتے رہیں یہ اُن کا حق ہے، لیکن کاش بھارت میں سب سے بڑی اقلیت مسلمانوں کے حقوق سلب کرنے پر بھی کوئی احتجاج کیا جاتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کرکے نہ تاریخ بدلی جاسکتی ہے نہ حقائق کو مسخ کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ نے بھارتی قیادت کو مشورہ دیا کہ ہم ماضی تبدیل نہیں کرسکتے لیکن مستقبل تبدیل کرسکتے ہیں، بھارت سے مطالبہ ہے کہ وہ مذہبی انتہا پسندی کا خاتمہ کرے۔خیال رہے کہ اس سے قبل جاری بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ معیشت کے اعتبار سے یہ پاکستان کے لیے مشکل وقت ہے، وزیرِاعظم کی معاشی ٹیم اس چیلنج کا مقابلہ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے