حمزہ شہباز

الیکشن کے لئے تیار ہیں لیکن ایک شخص کی انا کی تسکین کا راستہ روکا جائے گا، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں لیکن ایک شخص کی انا کی تسکین کا راستہ روکا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے جاری بیان میں کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑنا کوئی کھیل نہیں کہ جب جی چاہا توڑ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران پاکستان کو سیاسی اور معاشی عدم استحکام سے دوچار کرنے کے مشن پر ہے۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز نےجاری بیان میں مزید  کہا کہ اداروں اور ان کے سربراہان پر الزامات اپنی نااہلیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔ انہوں کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی طاقت پر بھروسہ کرنے والی جماعت ہے، عمران خان کی ہر چال کا سیاسی، آئینی اور قانونی جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے